پاکستان
Time 11 فروری ، 2022

پی ڈی ایم میں اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان کے جانے پر سب متفق ہیں، بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مظفر گڑھ ضمنی الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے پر پارٹی ورکرز کو شاباش دی اور کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہےکہ پارلیمانی کمیشن پر عمل درآمد کرکے صوبہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی بنیاد رکھی،اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران خان کے جانے پر سب متفق ہیں۔

بلاول بھٹو  زرداری سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کے گھر اُن کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھی میرا یہی نظریہ تھا، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہےکہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھتے ہوئے بھی میرا یہی نظریہ تھا۔

بلاول بھٹو  زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے سنانواں کے علاقے کھر غربی پہنچے۔ بلاول بھٹو زرداری نےحنا ربانی کھر اور ان کے بھائی رضا ربانی کھر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

حنا ربانی کھر کے والد غلام محمد نور ربانی کھر کچھ روز قبل انتقال کرگئے تھے۔

مزید خبریں :