دنیا
Time 11 فروری ، 2022

روس اور فرانسیسی صدور کی ملاقات میں 4 میٹر لمبی ٹیبل کیوں تھی؟ راز کھل گیا

روسی صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صدر 4 میٹر (13 فٹ) لمبی میز کے ایک ایک طرف بیٹھے تھے— فوٹو: رائٹرز/7 فروری
روسی صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صدر 4 میٹر (13 فٹ) لمبی میز کے ایک ایک طرف بیٹھے تھے— فوٹو: رائٹرز/7 فروری

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان گزشتہ دنوں ملاقات ہوئی تھی۔

گزشتہ دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے یوکرین کے معاملے پر روس کا دورہ کیا تھا اور اس دوران صدارتی محل کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی تھی۔

ملاقات کی تصاویر عالمی میڈیا کیلئے جاری کی گئی تھیں جس میں دونوں صدر 4 میٹر (13 فٹ) لمبی میز کے ایک ایک طرف بیٹھے تھے تاہم اب مذاکراتی ٹیبل کی لمبائی کا راز کھل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کا کہنا ہے کہ صدرپوٹن اور صدر ایمانوئیل میکرون نے 4 میٹر لمبی ٹیبل پرمذاکرات کیے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کو کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار پرصدر پیوٹن سے فاصلے پربیٹھایاگیا تھا۔

ترجمان کے مطابق روس اورفرانسیسی صدور کی ملاقات پیر کو ماسکو میں ہوئی تھی، فرانسیسی صدر نے کریملن کے طبی عملے کی نگرانی میں کورونا ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :