کترینہ کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی جو نہ کرسکا: عمران عباس کا انکشاف

بالی وڈ فلم فتور 2016 میں ریلیز کی گئی تھی__فوٹو: انسٹاگرام
 بالی وڈ فلم فتور 2016 میں ریلیز کی گئی تھی__فوٹو: انسٹاگرام 

اداکار عمران عباس نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی وڈ کی کیٹ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کی گئی تھی جس میں وہ کام نہیں کرسکے تھے۔

عمران عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں سے اپیل کی کہ اپنا 'یوزر نیم' بتا کر سوالات پوچھیں۔

اداکار سے فرح اسد اللہ نامی خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنا چاہیں گے؟

عمران عباس نے جواب دیا کہ مجھے بالی وڈ کی فلم 'فتور' کی پیشکش ہوئی تھی جس کی عکس بندی کشمیر میں ہونا تھی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکار نے کہا کہ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک کپور اور پروڈیوسر نے میری وجہ سے فلم کے لیے 9 ماہ میرے ویزے کا انتظار کیا لیکن پھر مجھے پتا چلا ہم وہاں نہیں جاسکتے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ فلم فتور 2016 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں کترینہ کیف کے ہمراہ اداکار ادیتیا رائے کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید خبریں :