Geo News
Geo News

Time 12 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

آئی پی ایل ڈرافٹنگ میں شاہ رخ کی جگہ آریان کی شرکت، ساتھ میں شریک لڑکی کون ہے؟

منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آریان کی یہ پہلی عوامی تقریب میں شرکت ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا/ اسکرین گریب
منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آریان کی یہ پہلی عوامی تقریب میں شرکت ہے— فوٹو: بھارتی میڈیا/ اسکرین گریب

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سال کے سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک و بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی جگہ ان کے بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا خان نے شرکت کی۔

رواں سال آئی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب بینگلورو میں ہو رہی ہے جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان شریک نہیں ہیں تاہم ان کی جگہ بیٹے آریان خان اور بیٹی سہانا نے نیلامی میں شرکت کی۔

آریان کے ساتھ ساتھ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی مشترکہ مالک جوہی چاؤلہ کی بیٹی جھانوی مہتا بھی شریک ہوئی۔

منشیات کیس میں ضمانت کے بعد آریان کی یہ پہلی عوامی تقریب میں شرکت ہے اور اس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر ہو رہی ہیں۔

وہیں شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بھی کھلاڑیوں کی نیلامی کی تقریب میں شریک بیٹے اور بیٹی کی تصویر انسٹا گرام کی اسٹوری پر لگائی اور ساتھ ہی خوشی کا اظہار کیا۔

— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

اس کے علاوہ جوہی چاؤلہ نے بھی تقریب میں شریک آریان، سہانا اور اپنی بیٹی کی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر لگا کر نیلامی پر شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب ڈرافٹنگ کی تقریب میں آئی پی ایل کی فرنچائز دی پنجاب کنگز کی مالک اور بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے بھی آن لائن شرکت کی۔