12 فروری ، 2022
نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کے نیشنل پارک میں طوطے نے ہائیکنگ کیلئے موجود فیملی کا کیمرہ چرالیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ کے نیشنل پارک میں ایک فیملی سیر و سیاحت کیلئے موجود تھی کہ 13 سالہ بچے نے بالکونی میں کیمرہ رکھا۔
اتنے میں طوطا کمیرہ اٹھا کر اڑ پڑا اور اس دوران طوطے کی پرواز کے مناظر فلم بند ہوگئے۔ طوطے نے 2 منٹ پرواز کی اور کچھ دور جا کر زمین پر اتر گیا۔
اتنے میں 13 سالہ بچے نے طوطے کی آواز کا پیچھا کرتے ہوئے کیمرا تلاش کرلیا تاہم کیمرے میں یہ سارے مناظر فلم بند ہوگئے۔