13 فروری ، 2022
پاکستان سپر لیگ 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہا تھا کہ پی ایس ایل اچھے نوٹ پر ختم کرتا لیکن پرانی انجری کی وجہ سے بہت مشکل ہو گئی ہے۔
آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ برداشت کی ہمت ختم ہوگئی ہے مجھ میں، ندیم عمر کا شکریہ اور ان سے معذرت بھی کی ہے کہ پورا پی ایس ایل نہیں کھیل رہا۔
بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ مداحوں کی وجہ سے کھیلنا چاہ رہا تھا، دو تین ماہ اپنی ری ہیب کروں گا تاکہ کے پی ایل میں ایکشن میں آسکوں۔