Time 13 فروری ، 2022
دنیا

سیلفی لیتے ہوئے 2 افراد ٹرین کی زد میں آکر ہلاک، ایک زخمی

حادثہ مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ریلوے پل کے قریب سیلفی لینے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا__فوٹو فائل
حادثہ مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ریلوے پل کے قریب سیلفی لینے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا__فوٹو فائل

بھارت میں سیلفی لیتے ہوئے دو افراد ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین کی ٹکر سے دو افراد کی ہلاکت کا واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مغربی بنگال کے شہر مدنا پور میں ریلوے پل کے قریب سیلفی لینے کے دوران  پیش آیا۔

بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور زخمی ہونے والے شخص کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد صورت حال مزید واضح ہو گی۔

مزید خبریں :