14 فروری ، 2022
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی خیال زمان انتقال کرگئے، وہ کافی عرصے سے بیمار اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مرحوم ایم این اے خیال زمان کی نماز جنازہ کل اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے خیال زمان کے انتقال پر اظہار افسوس اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خیال زمان کے عزم اور لگن سے بالخصوص متاثر تھا، وہ بیمار ہونے کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئے اور ووٹ دیا۔
علاوہ ازیں وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی خیال زمان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔