Time 15 فروری ، 2022
پاکستان

جہانگیرترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کی باضابطہ سیاسی بیٹھک طلب

ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل
ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے، ذرائع— فوٹو:فائل

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے جہانگیر ترین گروپ نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کی آج باضابطہ سیاسی بیٹھک طلب کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کی مشاورتی ملاقات لاہور میں عون چوہدی کی رہائش گاہ پر ہوگی اور عون چوہدری ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی اور ارکان پنجاب اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے اور مشاورتی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین گروپ سیاسی منظرنامے کے حوالےسے اپنےسیاسی کردار اور اپوزیشن کی حکومت مخالف سرگرمیوں کا بھی جائزہ لے گا۔

مزید خبریں :