پاکستان
Time 16 فروری ، 2022

قوت سماعت اور گویائی سے محروم 12 طلبہ کا انٹرکے امتحان میں اے ون گریڈ

قوت سماعت اور گویائی سے محروم 12 طلبہ نے انٹر بورڈ کراچی میں اے ون گریڈ حاصل کرکے ثابت کردیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

ڈیف ریچ اسکول اینڈ کالج کے 12 طالب علموں نے کراچی انٹر بورڈ میں اے ون گریڈ حاصل کرکے اپنی محنت اور لگن کا لوہا منوایا۔

اسکول کی پرنسل مہرین کا کہنا ہے کہ تعلیم سب کا حق ہے اور قوت سماعت اور گویائی سے محروم طالب علموں پر زیادہ محنت کی جاتی ہے تاکہ وہ بھی معاشرے کا کارآمد شہری بن سکیں۔

طالب علموں نے حکومت سےاپیل کی ہے کہ ان اور ان جیسے تمام طلبہ کیلئے ماسٹر ڈگری تک کا پروگرام متعارف کروائے تاکہ وہ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔

مزید خبریں :