عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ ریلیز سے قبل تنازعات میں پھنس گئی

سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں عالیہ بھٹ نے 60 کی دہائی کی سماجی کارکن گنگو بائی کا کردار ادا کیا ہے— فوٹو: فائل
سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں عالیہ بھٹ نے 60 کی دہائی کی سماجی کارکن گنگو بائی کا کردار ادا کیا ہے— فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیا واڑی’ ریلیز سے قبل تنازعات میں پھنس گئی۔

بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں عالیہ بھٹ نے 60 کی دہائی کی سماجی ورکر گنگو بائی کا کردار ادا کیا ہے۔

فلم 25 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جانی ہے لیکن اب گنگو بائی کے خاندان کے افراد نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گنگو بائی کے لے پالک بیٹے نے فلم کے پروڈیوسر، ہدایتکار اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو قانونی نوٹس بھیجا ہے اور عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے۔

گنگوبائی کے خاندان کے افراد نے الزام لگایا کہ فلم میں گنگو بائی کو جسم فروش بنا کر پیش کیا گیا ہے لیکن وہ سماجی کارکن تھیں۔

خاندان کا کہنا ہے کہ فلم کے باعث گنگو بائی سے متعلق لوگ طرح طرح کی باتیں کرر ہے ہیں، فلم بنانے والوں نے پیسے کی لالچ میں ہمیں بدنام کردیا ہے۔

فیملی کے مطابق فلم سازوں اور ان کی زندگی پر کتاب لکھنے والے نے خاندان سے اجازت بھی نہیں لی ہے۔

مزید خبریں :