Time 16 فروری ، 2022
کاروبار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹرسٹی بسوں کے کرائے بڑھادیے گئے

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے اے سی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں  میں اضافہ کردیا۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کرایوں میں اضافے کا فیصلہ ہنگامی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 50 کلو میٹر  پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10 روپےبڑھادیے گئے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ 48گھنٹوں میں نان اے سی بسوں کےکرایوں میں بھی 2 روپےفی کلو میٹر  اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

مزید خبریں :