17 فروری ، 2022
اداکارہ حبا بخاری نے شوہر آریز احمد کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے پر شرط عائد کرانے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکار جوڑی کچھ دن قبل جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کی مہمان بنی تھی جس دوران انہوں نے ملکی سیاست سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران پروگرام ایک سوال کے جواب میں حبا نے بتایا کہ انہیں شوہر آریز احمد کی دوسری شادی پراعتراض ہے جس پر آریز کا کہنا تھا کہ حبا نے ان سے نکاح نامے پر لکھوایا ہے کہ انہیں دوسری شادی کی اجازت نہیں۔
اداکارہ نے اعتراف کیا اور کہا کہ لڑکیوں کو شوہر کی دوسری شادی سے متعلق نکاح نامے میں لکھوانا چاہیے کیوں کہ یہ ان کا حق ہے۔