کاروبار
Time 17 فروری ، 2022

گھی میں فی کلو 80 روپے اضافے کا خدشہ، فلور ملز کا بھی قیمت بڑھانے کا عندیہ

ایک کلو گھی کی قیمت میں 80 روپے اضافے کا خدشہ  ہے جبکہ فلورملز نے بھی آٹے کی قیمت بڑھانے کا الٹی میٹم دے دیا۔

گھی اور آٹا ملز مالکان نےحکومت کو قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کردیا۔ گھی اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافے سے گرائنڈنگ چارجز  اور ٹرانسپورٹ چارجز  بڑھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے،اگر  ڈیوٹیز میں کمی نہ کی تو قلت اور  قیمت دونوں بڑھے گی۔