Time 17 فروری ، 2022
دنیا

بچہ تنگ کنویں میں گر گیا، انس حقانی اور مولوی یعقوب کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن جاری

افغانستان کے صوبے زابل کے ایک تنگ کنویں میں بچہ گر گیا جسے نکالنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی نگرانی خود وزیر دفاع مولوی یعقوب اور سینیئر طالبان رہنما انس حقانی کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تنگ کنویں میں گرنے والے بچے کی بازیابی کی کوششیں جارہی ہیں، آکسیجن اور اور غذائی مواد بچے کو پہنچادیا گیا ہے جبکہ کابل سے خصوصی ٹیم بھی زابل پہنچادی گئی ہے۔

واقعہ افغان صوبہ زابل کے ضلع جلدک میں پیش آیا جہاں حیدر نامی بچہ تنگ کنویں میں گر گیا ہے۔

افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم کابل سے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کی گئی ہے، افغانستان کے وزیر مواصلات خود بھی آپریشن میں شریک ہیں— فوٹو: جیو نیوز
افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم کابل سے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کی گئی ہے، افغانستان کے وزیر مواصلات خود بھی آپریشن میں شریک ہیں— فوٹو: جیو نیوز

افغان وزارت اطلاعات کے ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیم کابل سے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کی گئی ہے، افغانستان کے وزیر مواصلات خود بھی آپریشن میں شریک ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویل کی بورنگ میں گرنے والا 5 سالہ بچہ زندہ ہے اور صحیح سلامت دیکھا جارہا ہے، ریسکیو کے کام کی رفتار دھیمی کردی گئی ہے تاکہ کھدائی میں بچے کو نقصان نہ پہنچے، امید ہے کہ عنقریب بچہ زندہ سلامت نکال لیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق وزیر  دفاع مولوی یعقوب مجاہد اور انس حقانی بھی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :