18 فروری ، 2022
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹرسیف نے کہا ہےکہ بی آر ٹی سروس نے دنیا بھر میں 100 میں سے 97 نمبر حاصل کیے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بی آر ٹی پر الزام لگانے والےتھوڑی شرمندگی ضرور محسوس کریں کیونکہ بی آر ٹی پشاور کے لیے’گولڈ اسٹینڈرڈ ریٹنگ‘ کا ایوارڈ صوبے کے لیے اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی خواہش پر نہیں کیا گیا قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر مہنگائی کے باعث کیا گیا ہے۔