کھیل
Time 18 فروری ، 2022

نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کے درمیان تلخ کلامی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں نسیم شاہ اور خوشدل شاہ کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں ملتان کے بیٹرز نے کوئٹہ کے بولرز کی خوب پٹائی کی اور 245 رنز بنا لیے۔

بولرز کی پٹائی سے پریشان  نسیم شاہ  کو جب خوشدل شاہ نے چوکا لگایا تو نسیم شاہ غصے میں آگئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

بعد ازاں کوئٹہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 117 رنز سے میچ ہار گیا۔

مزید خبریں :