کھیل
Time 19 فروری ، 2022

ویڈیو: ملتان اور کوئٹہ کے میچ میں علیم ڈار نے دورانِ میچ کس بولر کو اور کیوں پکڑا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران تماشائی کھیل سے تو خوب لطف اندوز ہوئے ، ساتھ ہی شاہنواز دھانی ، امپائر علیم ڈار اور محمد رضوان کے مختلف انداز نے بھی ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

قذافی اسٹیڈ یم میں ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے نور احمد کو آؤٹ کیا اور عمران طاہر کی طرح دوڑ لگا دی ، ڈک آؤٹ میں بیٹھے سر ویون رچرڈز سے داد وصول کی۔

اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر نسیم شاہ نے انہیں بیٹ دکھایا اور میدان میں بلایا۔

 شاہنواز دھانی نے اگلی وکٹ نسیم شاہ کی اڑائی اور پھر دوڑلگائی، اس بار امپائر علیم ڈار نے بھی ان کے ساتھ شرارت کی اور  انہیں روکنے کی کوشش، میچ میں یہ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ  نے محفوظ کرلیے۔

مزید خبریں :