19 فروری ، 2022
جیکب آباد میں 13 سال کی گونگی بچی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی۔
جیونیوز کے مطابق جیکب آباد کےگاؤں لونگ جکھرانی میں یہ واقعہ پیش آیا۔
بچی کے لواحقین نے بتایا کہ بچی تالاب سے پانی بھرنے گئی تو 3 ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی کا طبی معائنہ تعلقہ اسپتال میں مکمل کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی ٹھل کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔