Time 19 فروری ، 2022
پاکستان

وزراء اور پارلیمینٹیرین انتخابی مہم چلا سکیں گے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا قانون تبدیل

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں اہم تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کی آرڈیننس کے ذریعے منظوری بھی دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے قوانین پر تحفظات تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے قوانین میں ترمیم کے بعد وزراء اور پارلیمینٹیرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ 

مزید خبریں :