بھارتی اداکارہ نے نشے میں شہری پر گاڑی چڑھا دی، پولیس نے گرفتار کرلیا

اداکارہ کو اہلکاروں نے روکا تو اداکارہ نے ان سے بھی ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کی، پولیس— فوٹو:فائل
اداکارہ کو اہلکاروں نے روکا تو اداکارہ نے ان سے بھی ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کی، پولیس— فوٹو:فائل

بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل کاویا تھاپر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اداکارہ کاویا کو جوہو سے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات ایک بجے اداکارہ نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں اور اس دوران ایک شہری کو ٹکر مار کر زخمی کیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کو اہلکاروں نے روکا تو اداکارہ نے ان سے بھی ہاتھا پائی اور گالم گلوچ کی۔

پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے کاویا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ کاویا کئی فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں اور ساتھ ہی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

مزید خبریں :