Time 19 فروری ، 2022
پاکستان

دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہوگیا

دادو میں نویں جماعت کی طالبہ کے اغوا اور قتل کا معمہ حل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  لڑکی کا قاتل اس کا رشتہ دار ہی ہے اور مرکزی ملزم کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تین ماہ سے لڑکی سے رابطے میں تھا، وہ لڑکی کو جھانسا دیکر بلوچستان لے گیا تھا اور کچھ دن قیام کے بعد پیسے ختم ہوگئے تو لڑکی کو واپس لے آیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ لڑکی اپنے گھر جانے پر راضی نہیں تھی کہہ رہی تھی کہ گھر جاؤں گی تو مار دی جاؤں گی بہتر ہے تم ہی ماردو جس پر اسے تحصیل میہڑ میں سندھی بٹڑا کے قریب سوکھے گھاس میں گلا دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملزم کے ساتھ اس کا ایک ساتھی بھی شامل تھا۔

خیال رہے کہ 20 جنوری کو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں 7 ملزمان کے خلاف اغوا اور قتل کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

مزید خبریں :