Time 20 فروری ، 2022
کھیل

آخری میچ میں بھی کراچی کنگز کو شکست،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 23 رنزسے فتحیاب

فوٹو: پی ایس ایل/ٹوئٹر
فوٹو: پی ایس ایل/ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ 7 کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دےدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی کو جیت کے لیے167 رنز کا ہدف دیا، جواب میں کراچی کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اننگز:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں اوپنر جیسن رائے نے 64 گیندوں پر 82 رنز اسکور کیے۔

ان کے علاوہ وِل سمیڈ نے 10، جیمز ونس نے 29 رنز بنائے، مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے 2، جب کہ افتخار احمد نے 21 اور حسن خان نے 3 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں لیگ سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جگہ پاکستان کے انڈر 19 پلیئر محمد شہزاد کو شامل کیا تھا۔

کراچی کی جانب سے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لیوس گریگری نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کی اننگز :

 167 رنزکے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 8 وکٹ پر 143 رنزبناسکی، کنگز کی جانب سے جوکلارک 52 رنزبناکر نمایاں رہے، بابراعظم نے 36 اور شرجیل خان نے 16 رنزبنائے، 

ان کے علاوہ  عماد وسیم نے 11 اور قاسم اکرم نے 9 رنزبنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے 22 رنزدے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، نسیم شاہ 2،محمد عرفان اور عاشر قریشی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں اپنا آخری میچ کھیل رہے تھے۔

کراچی پہلے ہی باہر ہوچکا تھا جب کہ کوئٹہ کو پلے آف میں کوالیفائی کرنا کے لیے یہ میچ بھاری مارجن سے جیتنا تھا، اس کے علاوہ یہ بھی ضروری تھا کہ اسلام آباد آج شام  ملتان سلطانز سے ہونے والا میچ ہار جائے۔

مزید خبریں :