21 فروری ، 2022
اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ بھی ملیں تو خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔
انوشے اشرف حال ہی میں نجی ویب چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دوران پروگرام میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر سے متعلق سوال کیا جس پر انوشے کا کہنا تھا کہ اگر انہیں خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹس کے لیے 50 لاکھ بھی دیے جائیں تو وہ یہ پراجیکٹ قبول نہیں کریں گی۔
دوسری جانب اداکارہ نے میزبان سے پلٹ کر یہی سوال کیا کہ اگر خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ کے لیے آپ کو 50 لاکھ دیے جائیں تو آپ وہ پراجیکٹ کرلیں گے؟
اس پر تابش ہاشمی نے بھی کہا کہ وہ بھی ان (خلیل الرحمٰان )کے ساتھ کام نہیں کریں گے کیوں کہ جن چیزوں کے لیے ان کے اصول اجازت نہیں دیتے وہ یہ نہیں کریں گے۔
دوران پروگرام اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں میزبان متھیرا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ جو بھی ہیں اس حوالے سے پراعتماد ہیں ۔