ویڈیو: نورا فتیحی کا ہمشکل لڑکا وائرل

سوشل میڈیا پر پاکستانی فنکار سمیت بالی وڈ کے مایہ ناز اداکاروں کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ میں اس قدر مماثلت ہوتی ہے کہ دیکھنے والے حیران ہی رہ جاتے ہیں۔

حال ہی میں بالی وڈ ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی کا ایک ہمشکل لڑکا سوشل میڈیا پر خاصہ مقبول ہورہا ہے، نورا کے ہمشکل لڑکے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر آریان قریشی نامی اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی۔

بعدازاں یہ ویڈیو انسٹاگرام اور فیس بک پر شیئر کی گئی جس پر صارفین نے اظہار خیال کیا کہ یہ لڑکا حقیقتاً نورا سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ سب سے پہلے ایک لڑکا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر نورا کی تصویر دکھاتا ہے، بعد میں اداکارہ کے ہمشکل کو دکھایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکاروں کے ہمشکل منظر عام پر آچکے ہیں جن میں پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز، عائزہ خان، مہوش حیات، ہانیہ عامر جب کہ بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں :