Time 25 فروری ، 2022
پاکستان

نوکری کا جھانسہ دیکر خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تین ملزمان ابرار، وقاص، رفیق اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا/  فائل فوٹو
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تین ملزمان ابرار، وقاص، رفیق اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا/  فائل فوٹو

لاہور:  رائے ونڈ میں 5  افراد نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

جیو نیوز کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر تھانہ رائے ونڈ میں درج کی گئی ہے جس میں مدعیہ فرزانہ بی بی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کی رشتے دار خاتون کو ایک فیکٹری میں نوکری دلوانے کی یقین دہانی کرائی جب اس نے اپنی رشتے دار خاتون کو نوکری کے لیے بھیجا تو ملزمان اسے نامعلوم مقام پرلے گئے جہاں  ملزمان نے زیادتی کی اور  ویڈیو بنائی۔

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تین ملزمان ابرار، وقاص، رفیق اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید خبریں :