Time 25 فروری ، 2022
دنیا

روس سے لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے شکوہ کیا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روس کے ساتھ پہلے روز کی لڑائی میں 137 افراد ہلاک ہوئے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یورپ کے 27 رہنماؤں سے پوچھا یوکرین نیٹو میں شامل ہو گا؟ ہر کوئی ڈرتا ہے اور جواب نہیں دیتا لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے یوکرین کو تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی فوج کے قبضے سے کیف ائیرپورٹ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

مزید خبریں :