کھیل
Time 25 فروری ، 2022

یوکرین پر حملہ: روس سے اہم فٹبال مقابلے کی میزبانی چھین لی گئی

یوکرین پر حملے کے بعد روس سے اہم فٹبال مقابلے کی میزبانی چھین لی گئی۔

گزشتہ دنوں روس نے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا جس کے بعد جنگ جاری ہے۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک نے روسی اداروں پر مالی پابندیاں لگانا شروع کردی ہیں اور اب کھیل پر بھی جنگ کے کالے بادل چھانے لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دی یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) چیمپئن شپ 2021-22 کا فائنل رواں سال روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونا تھا لیکن اب اس کی میزبانی روس سے واپس لے لی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوئیفا کے فائنل کی میزبانی اب روس کے بجائے فرانس کرے گا اور فائنل میچ 28 مئی کو پیرس میں ہوگا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یوئیفا ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ فیصلہ یورپ کی سکیورٹی صورتحال کے باعث کیا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یوکرین اور روس کی قومی فٹبال ٹیمیں اور کلبز اپنے میچز کسی نیوٹرل مقام پر کھیل سکتی ہیں۔

مزید خبریں :