25 فروری ، 2022
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے روس کے حملے کے بعد ملک کے 18 سے 60 سال کے تمام سابق فوجیوں اور عام شہریوں سے ملک میں رہنے اور جنگ میں حصہ لینے کی اپیل کردی۔
اس اعلان کے بعد ہزاروں شہریوں نے رضاکارانہ طور پر جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور یوکرین کی فوج نے دارالحکومت کیف میں شہریوں میں جدید ہتھیار بانٹنے بھی شروع کردیے۔
صدارتی حکم کے بعد انٹرنیٹ پر یوکرینی باپ بیٹی کی الوداعی ملاقات کی جذباتی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
وڈیو میں روتی بلکتی بچی کو باپ کے گلے لگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ روس نے جمعرات 24 فروری کو یوکرین پر مختلف اطراف سے زمینی و فضائی حملہ کیا تھا اور اب تک یوکرین میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ روسی فوج دارالحکومت کیف تک پہنچ گئی ہے اور پارلیمنٹ کی عمارت سے صرف 9 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔