دنیا
Time 25 فروری ، 2022

امریکا کا یوکرین کی مدد کیلئے فوج بھیجنے سے انکار، 7 ہزار فوجی جرمنی بھیج دیے

امریکا نے یوکرین کی مدد کیلئے فوج بھیجنے سے انکار کردیا۔

امریکا نے روس پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کردی ہیں  تاہم یوکرین کی براہ راست فوجی مدد سے انکار کردیا ہے۔

امریکا نے 7 ہزار فوجی جرمنی بھیج دیے اور کہا ہے کہ اس کا مقصد نیٹو اتحادیوں کا تحفظ ہے۔

 روس سے امریکی ایلچی کو نکالنے کے جواب میں امریکا نے روس کے سفارتکار کوملک بدرکردیا۔

اُدھر یورپی یونین اور برطانیہ نے روسی اثاثے منجمد کردیے ہیں اور روسی بینکوں کی مالی نظام تک رسائی روک دی ہے جبکہ سوئفٹ مالیاتی نظام سے نکالنے پر فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

آسٹریلیا، جاپان، تائیوان اور کینیڈا نے بھی سخت پابندیاں عائد کردیں۔

عالمی فوجداری عدالت کا کہناہےکہ یوکرین کے حالات پر نظر ہے، جنگی جرائم اور نسل کشی پر جواب دینا ہوگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے روس سے ایک بار پھر فوج واپس بلانے کی اپیل کی ہے۔  سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ایک ملک کا دوسرے ملک کے خلاف طاقت کا استعمال غلط، ناقابل قبول اوریواین چارٹر کیخلاف ہے۔

مزید خبریں :