پاکستان
Time 26 فروری ، 2022

حکومت کا ساتھ نہ چھوڑنے کا وعدہ لینے چیئرمین سینیٹ چوہدریوں کے گھر پہنچ گئے

حکومت کا ساتھ نہ چھوڑنے کا وعدہ لینے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ نے چوہدری شجاعت کی عیادت کی۔

صادق سنجرانی نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی عدم اعتماد سے متعلق تحریک پر گفتگو کی۔

ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سب کی نظریں آپ پر لگی ہیں، مہربانی کرکے خیال کریں۔ اس التجا پر چوہدری پرویز الٰہی مسکرا دیے۔

دوسری جانب ملاقات کے بعد جاری بیان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں روز بروز بدلتی ہوئی سیاسی آب و ہوا پر پوری نظر ہے، چاہتے ہیں کہ عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھاکہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی اچھے لگتے ہیں۔

مزید خبریں :