Time 01 مارچ ، 2022
کھیل

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے حارث رؤف آؤٹ، نسیم شاہ اِن

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حارث رؤف کی آج کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد سے وہ پانچ دن کیلئے ہوٹل میں قرنطینہ ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف راولپنڈی ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ نسیم شاہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں :