02 مارچ ، 2022
یوکرین پر حملے کے بعد یورپی یونین نے روسی سیٹلائٹ میڈیا کی نشریات پر پابندی لگادی۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی ( اے ایف پی) کے مطابق ایوان صدر یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ یورپی بلاک میں اسپوتنک اور آر ٹی کی نشریات پر پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیوب نے بھی یوکرین پر حملے کے جواب میں روس کے نیوز چینلز آر ٹی اور اسپوتنک کو پورے یورپ میں بلاک کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کرتے ہوئے جنگ کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے روس کو کافی پابندیوں کو سامنا ہے۔