Time 02 مارچ ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس، روس یوکرین تنازع بات چیت سے حل کرنے پر زور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں حکومت نے آزادانہ خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی امور سے متعلق امورپرمشاورت کی گئی اور ملکی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خطےکی صورتحال کے پیش نظر حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔

حکومت نے آزاد خارجہ پالیسی پر عمل پیرا رہنے کا فیصلہ کیا اور روس یوکرین کشیدگی کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کسی بھی صورت میں کشیدگی کا حامی نہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے یوکرینی دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں جنگ جاری ہے۔

مزید خبریں :