Time 02 مارچ ، 2022
دنیا

یوکرین پر حملے کیخلاف اقوام متحدہ کا اجلاس، کن ممالک نے روس کے حق میں ووٹ دیا؟

سلامتی کونسل نے 1982 کے بعد جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پہلی بار طلب کیا — فوٹو: ای یو آفیشل
سلامتی کونسل نے 1982 کے بعد جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پہلی بار طلب کیا — فوٹو: ای یو آفیشل 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کرلی گئی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جنرل اسمبلی اجلاس خصوصی اجلاس طلب کیا گیا۔ سلامتی کونسل نے 1982 کے بعد جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس پہلی بار طلب کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں یوکرین پرروسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی جس میں روس سے جنگ بندی اور افواج کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے۔ 

قرارداد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے — فوٹو: ای یو آفیشل
قرارداد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی ہے — فوٹو: ای یو آفیشل 

جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 141 نے روس کےخلاف قراردادکی حمایت کی جبکہ روس، بیلاروس، شام اور شمالی کوریا سمیت 5 رکن ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔

پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 35 ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔

جنرل اسمبلی کی قراردادوں پر عمل درآمد لازمی نہیں ہوتا تاہم اُن کا سیاسی وزن ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد سے اب تک یوکرینی دارالحکومت کیف سمیت کئی شہر روسی افواج کے محاصرے میں ہیں۔

امریکا، برطانیہ اور یورپ نے روس پر مالی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

مزید خبریں :