Time 03 مارچ ، 2022
دنیا

ویڈیو: پیرس میوزیم سے پیوٹن کا مومی مجسمہ ہٹا دیا گیا

یوکرین پر حملے کو جواز بنا کر پیرس کے مشہور میوزیم میں رکھا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا مومی مجسمہ ہٹا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کی یوکرین پر چڑھائی نے پیرس کے گریون میوزیم کے ڈائریکٹر کو پیوٹن کا مجسمہ ہٹانے پر اکسایا۔

ڈائریکٹر گریون میوزیم کا کہنا ہے کہ ہم نے کبھی بھی ہٹلر کی طرح کے آمروں کی نمائندگی نہیں کی اور ہم پیوٹن کے مجسمے کو بھی نہیں دکھانا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن کے مجسمے کو محفوظ رکھا جائے گا، اسے مومی مجسمہ ہونے کے باوجود پگھلایا نہیں جائے گا۔

روسی صدر کے مجسمے کا سر ایک باکس میں رکھ دیا گیا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب
روسی صدر کے مجسمے کا سر ایک باکس میں رکھ دیا گیا ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب

پیوٹن کے مجسمے سے سر کو علیحدہ کر کے ایک باکس میں محفوظ کر دیا گیا ہے جبکہ دھڑ کی جگہ پر پیوٹن کا نام تحریر کر دیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ گریون میوزیم میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی شخصیت کا مجسمہ ہٹانے میں اتنی پھرتی دکھائی گئی ہو۔

اس سے قبل 2015 میں بھی پیرس کے میوزیم میں رکھے صدر ولادیمیر پیوٹن کے مومی مجسمے پر ایک خاتون نے چاقو سے حملہ کیا تھا۔

مزید خبریں :