کیا آپ ماہرہ خان کے ان جوتوں کی قیمت جانتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے جوتوں کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے جوتے انٹرنیشنل برانڈ میچ اینڈ میچ کے ہیں__فوٹو : سوشل میڈیا
سوشل میڈیا پر اداکارہ کے جوتوں کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے جوتے انٹرنیشنل برانڈ 'میچ اینڈ میچ' کے ہیں__فوٹو : سوشل میڈیا

اداکارہ ماہرہ خان اِن دنوں اپنی پروڈکشن کمپنی ’سول فرائے فلمز‘ (Soul Fry Films) کے بینر تلے بننے والی ویب سیریز 'بارہواں کھلاڑی' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو کہ مقامی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی‘ (tapmad.tv) پر 5 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز ایک پروگرام ہوا جس میں ماہرہ نے سیاہ رنگ کے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا، ساتھ ہی سلور رنگ کی اونچی ہیلز والے جوتے پہنے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے جوتوں کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کے جوتے انٹرنیشنل برانڈ 'میچ اینڈ میچ' کے ہیں اور اس کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔

تاہم اگر میچ اینڈ میچ کی ویب سائٹ پر موجود ان جوتوں کو دیکھا جائے تو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ کچھ غلط بھی نہیں۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ویب سائٹ کے مطابق ان جوتوں کی قیمت پاکستانی 2 لاکھ 31 ہزار 837 روپے ہے۔

واضح رہے کہ فلم بارہواں کھلاڑی کی کہانی کرکٹ کے موضوع پر ہے، اس سیریز میں دوستی اور محبت سمیت قربانی کے جذبے کو بھی دکھایا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کریں تو اس میں یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، گلوکار و اداکار دانیال ظفر، سرمد کھوسٹ، صبا فیصل اور میرا سیٹھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :