03 مارچ ، 2022
پاکستانی نژاد فرانس کے معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی ہوم اکنامکس کالج لاہور کی اسسٹنٹ پروفیسر حمیرا کے ساتھ منگنی ہوگئی، شادی کی تقریب رواں ماہ لاہور میں ہوگی۔
محمود بھٹی نے جیو نیوز کو بتایاکہ شادی کی تقریب مارچ کے دوسرے ہفتے میں سادگی سےمنعقد کی جائے گی۔
ان کی منگیتر حمیرا کا کہنا ہے کہ یہ رشتہ دونوں گھرانوں نے طے کیا، وہ محمود بھٹی سے شادی طے ہونے پر بےحد خوش ہیں۔