Time 04 مارچ ، 2022
کھیل

اچانک انتقال کرنے والے شین وارن نے 12 گھنٹے قبل سابق کرکٹر کی موت پر اظہار افسوس کیا

شین وارن نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر راڈنی مارش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ بھی اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں— فوٹو: فائل
شین وارن نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر راڈنی مارش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ بھی اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں— فوٹو: فائل

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن ممکنہ طور پر دل کا دورہ کرنے پر 52 برس کی عمر میں چل بسے۔

شین وارن کی اچانک موت پر شائقین کرکٹ افسردہ ہیں جبکہ پاکستان کے کرکٹرز نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

شین وارن نے 12 گھنٹے قبل کیے گئے اپنی ٹوئٹ میں سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر  راڈنی مارش کے انتقال پر اظہار افسوس کیا تھا تاہم وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ بھی اس دنیا میں چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 145 ٹیسٹ میں 708 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلوی لیجنڈ نے 194 ایک روزہ میچز میں 293 اور 73 ٹی ٹوئنٹی میں 70 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر راڈنی مارش بھی آج 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے راڈنی مارش کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راڈنی مارش نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹرز نے پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز راڈنی مارش کی یاد میں بازوؤں پرسیاہ پٹی بھی باندھی تھی۔

مزید خبریں :