04 مارچ ، 2022
بھارت کے بہترین بیٹر ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 12ویں بھارتی کرکٹر ہیں۔
تاہم ویرات کوہلی کے سری لنکاکے خلاف آؤٹ ہونے کی پیش گوئی ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کی جوممکنہ طور پر پوری ہوگئی۔
انٹرنیٹ پر ایک ٹوئٹ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ویرات اپنے 100 ویں ٹیسٹ میں سنچری نہیں بنائیں گے جبکہ 100 گیندوں پر45 رنز بناکر سری لنکن بولر امبولدینیا کے ہاتھوں بولڈ ہوجائیں گے۔
یہ ٹوئٹ صارف نے جمعے کے روز 12 بج کر16 منٹ پر کی۔
تاہم ویرات کوہلی واقعی ہی 100 ویں ٹیسٹ میں 45 رنز بناکر امبولدینیا کی گیند پر بولڈ ہوگئے، البتہ انہوں نے 76 گیندیں کھیلیں۔
بی سی سی آئی جو سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹوئٹر پر میچ کی لائیو صورتحال ٹوئٹ کے ذریعے براہ راست صارفین کو پہنچا رہا تھا، اس نے ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی ٹوئٹ 12 بج کر 56 منٹ پر کی۔
انٹر نیٹ پر صارف کی ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے کی پیش گوئی کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو صارفین بھی حیران رہ گئے۔
خیال رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے ، بھارت نے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر 6 وکٹوں پر 357 رنز بنائے۔