Time 05 مارچ ، 2022
پاکستان

لانگ مارچ کے اختتام پر وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائیں گے، خورشید شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سید خورشید شاہ اہم مشن پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عوامی لانگ مارچ جاری ہے اور ایسے میں بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سید خورشید شاہ اہم مشن پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے اختتام پرپہلے قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور اس کے بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت کے 12 سے 13 ایم این ایز اپنا فیصلہ کر چکے ہیں، وہ عمران خان کی ناکامیوں کا بوجھ اٹھانے کو تیارنہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ  یقین سے کہہ سکتا ہوں عمران خان اپنی پارٹی چوہدریوں کی جھولی میں کبھی نہیں ڈالیں گے ، وہ وزارت اعلیٰ پرویز الہٰی کو نہیں دے رہے تھے تو پارٹی کیسے دیں گے؟

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :