کھیل
Time 06 مارچ ، 2022

ویڈیو: شاہین کے والد کی دعوت پر قلندرز لنڈی کوتل پہنچ گئے، گاؤں والوں کا پرتپاک استقبال

پاکستان سپر لیگ 7 کی فاتح لاہور قلندرز کی ٹیم  اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچ گئی۔

قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کا قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی لہرا کر جیت کا جشن منایا۔

لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لنڈی کوتل کے مناظر شیئر کیے گئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی کا دیدار کرنے اور  انتظامیہ کو خوش آمدید کہنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے 27 فروری کو پی ایس ایل کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار جیت کا سہرا اپنے سر سجایا تھا۔

مزید خبریں :