پاکستان

پی ٹی آئی اجلاس، وزیر دفاع اور گورنر سندھ کو ناراض ارکان سے رابطے کا ٹاسک مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی اجلاس میں ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ملک کی سیاسی صورتحال میں ڈرامائی تبدیلی آ رہی ہے اور اب اپوزیشن کے ساتھ ساتھ کپتان کے دو پرانے کھلاڑی جہانگیر ترین اور علیم خان بھی عدم اعتماد کے میچ میں اہم جوڑی بن کر سامنے آ گئے ہیں۔

دوسری جانب سیاسی صورتحال پر غور کیلئے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔

اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور بابراعوان سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان کی قانونی امور پر بریفنگ دی گئی۔

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اجلاس میں ناراض ارکان سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کوفوری طورپرناراض اراکین سے رابطہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل عبد العلیم خان سے ملاقات کیلئے لاہور جائیں گے۔

مزید خبریں :