07 مارچ ، 2022
لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کا اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں پنجاب کے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی پہنچ چکے ہیں جبکہ سابق وزیر عبد العلیم خان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کےمطابق جہانگیرترین گروپ اور عبدالعلیم خان گروپ فارورڈبلاک بنانےکی تجویزدیں گے اور دونوں گروپ پہلے اپنے 25، 25 اراکین پنجاب اسمبلی شو کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ دوستوں کے ذریعے وزیر اعظم سے رابطہ کیا جائے گا اور عبد العلیم خان یا فارورڈ بلاک کے کسی بھی رکن کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کی درخواست کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے رابطہ کار بھی رابطے میں ہیں، فی الحال وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانےکیلئے جدوجہدکی جائےگی، پرویز الٰہی یا ق لیگ کے امیدوار کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا اور حتمی نتیجہ ایک دوروزمیں سامنےآجائے گا۔