08 مارچ ، 2022
ترکی میں موجود معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی طبیعت کی اطلاع دی۔
ٹک ٹاکر نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں کیا ہوا ہے اور وہ کس بیماری میں مبتلا ہیں تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں پشاور دھماکے سمیت فرقہ واریت پر بات کی جب کہ ٹک ٹاکر نے فرقہ واریت پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان دنوں فرقہ واریت میں تقسیم ہوئے لوگوں کی ویڈیوز زیرگردش ہیں جنہیں دیکھ کر خود کو کہنے سے نہیں روک پائی کیوں کہ ایسے لوگ جو خود کو درست اور دوسروں کو غلط قرار دیں انہیں ضرور ان کی اوقات یاد دلانی چاہیے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں حریم شاہ کے کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل نے عدالت میں ان کی رپورٹ پیش کی تھی جو ترک زبان تھی۔
حریم کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کے مؤکلہ ترکی میں بیمار ہیں جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ انہیںٰ کیا بیمار ی لاحق ہے اور کس چیز کا علاج کرارہی ہیں؟ اس پر حریم کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ ترکی میں لیو اسکوپی کا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔