08 مارچ ، 2022
اداکار فیروز خان نے ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو کی وضاحت کر دی۔
انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اداکار کو خاکی رنگ کے لفافے میں لپٹی ہوئی ایک بوتل سے کچھ پیتے دیکھا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو کے بعد متعدد صارفین نے ان پر شراب نوشی کا الزام عائد کیا تاہم اب اداکار نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ان الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
فیروز خان نے اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں خاکی لفافے والی بوتل بھی ان کے پاس رکھی دیکھی جاسکتی ہے۔
ویڈیو میں فیروز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر میری دوست کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میرا ذاتی وقت تھا لیکن اس دوران سب نے اپنی (خاکی رنگ کے لفافے میں رکھے مشروب پر ) رائے کا اظہار کیا۔
فیروز نے مداحوں سے سوال کیا کہ تم لوگ جاننا چاہتے ہوں اس لفافے میں کیا تھا؟ بعد ازاں فیروز نے بوتل پر موجود لفافی خاکہ اتار دیا جس میں سے ایک سوفٹ ڈرنک دیکھا جا سکتا ہے۔
فیروز خان نے ناقدین سے کہا کہ ہر بات کا ’بتنگڑ ‘ بنا لیتے ہو، لیکن میں کسی کو اپنی نجی زندگی میں کی جانے والی مصروفیات کا جوابدہ نہیں ہوں۔