Time 08 مارچ ، 2022
پاکستان

پرویزخٹک کا ترین گروپ سے رابطہ، سیاسی تبدیلی کی صورت میں تجاویزمانگ لیں

پنجاب کی بدلتی سیاسی صورت حال  پر وزیر دفاع پرویزخٹک نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے سیاسی تبدیلی کی صورت میں تجاویزمانگ لیں ہیں جس کے بعد ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا۔

ترین گروپ کے ہنگامی اجلاس میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اجمل چیمہ، عون چوہدری، لالہ طاہر رندھاوا اور دیگر بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے اجلاس کے شرکا کو پرویز خٹک کے رابطے سے آگاہ کیا، پنجاب میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں ترین گروپ وزیر اعلیٰ کیلئے اپنے نام کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع اجلاس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مزید خبریں :