Geo News
Geo News

Time 08 مارچ ، 2022
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ صنم بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا

صنم بلوچ 2019 کے بعد سے ٹی وی انڈسٹری سے دور ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں— فوٹو: فائل
صنم بلوچ 2019 کے بعد سے ٹی وی انڈسٹری سے دور ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں— فوٹو: فائل 

اداکارہ و ٹی وی  میزبان صنم بلوچ کی نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

صنم بلوچ 2019 کے بعد سے ٹی وی انڈسٹری سے دور ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

حال ہی میں پاکستان کی مشہور میک اپ آرٹسٹ نتاشا علی خان نے صنم بلوچ کی بیٹی امایا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر ان کی تصاویر جاری کی ہیں۔

تصاویر میں اداکارہ صنم بلوچ کی شخصیت بالکل مختلف نظر آ رہی ہے جس پر مداح بھی حیران ہیں۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

اداکارہ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا