Time 08 مارچ ، 2022
پاکستان

ارکان کی پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ن لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی

اپنے ارکان کی پارلیمنٹ میں حاضری یقینی بنانے کی ن لیگ کی حکمت عملی سامنے آگئی۔

ن لیگ نے ارکان اسمبلی کو گروپس میں تقسیم کرکے ہر گروپ کا لیڈر مقرر کردیا، واٹس ایپ گروپس بھی بنالیے گئے۔

ارکان کو ہدایت کی گئی کہ لاجز میں اپنے گھروں تک محدود رہیں، اگر کسی رکن کو خدشہ ہو کہ کوئی حکومتی ادارہ اسے کسی مقدمے میں گرفتار کرسکتا ہے تو وہ اپنے لیڈر کو آگاہ کرے ، ایسے رکن کو انصار الاسلام کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

گروپ لیڈر کو بھی اپنے ارکان پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن ارکان کے اوپر شک و شہبات ہیں ، ایک سے زائد ارکان ، ان کی تمام حرکات و سکنات پر نظر رکھیں گے۔

مزید خبریں :