Time 09 مارچ ، 2022
دنیا

جنگ کے بعد پہلی بار روسی و یوکرینی وزیر خارجہ ایک میز پر بیٹھیں گے

ترکی کےسیاحتی شہرانطالیہ میں روس اوریوکرین کے درمیان مذاکرات ہوں گے— فوٹو: فائل
ترکی کےسیاحتی شہرانطالیہ میں روس اوریوکرین کے درمیان مذاکرات ہوں گے— فوٹو: فائل

روس اور یوکرین کی جنگ رکوانے کیلئے  ترکی کی سفارتی کوششیں جاری ہیں اور دونوں ملکوں کے مذاکرات کا چوتھا دور کل ترک شہر انطالیہ میں ہوگا۔

ترکی کےسیاحتی شہرانطالیہ میں روس اوریوکرین کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔ جنگ کے بعد پہلی بار روس اور یوکرین کے وزرائےخارجہ انطالیہ میں ایک ہی میزپربیٹھیں گے۔

یوکرین اور روس کی خواہش پر ترک وزیرخارجہ بھی ایک ہی میز پرہوں گے۔ اس سے قبل ہونے والے مذاکرات کے تینوں ادوار میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

مزید خبریں :